ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور ہندوستان کو شکست دیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان آکر بہت خوشی ہوئی، جتنی آپ نے ہمیں اور پارٹی کو محبت دی ہے اس کا احسان نہیں چکا سکتا، پنجاب میں سیلاب آیا تو میں نے عوام کی خدمت کی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یہاں اسپتالوں کا جال بچھارہی ہیں، جنوبی پنجاب کا کوٹہ ہمیشہ دوسرے علاقوں سے زیادہ رکھا، نواز شریف نے سیاست کو قربان کرکے پاکستان کو بچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کی شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آگئی، پاکستان قرضوں کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتا، دعا کریں کہ قرضے ختم ہوں، اب اس مقام پر آئے ہیں جہاں سے ترقی کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
وزیراعظم نے کہا کہ ایک سیاستدان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کیا آپ پیسے دینے جاتے تھے؟ تمام صوبوں سے مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کررہے ہیں، ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور ہندوستان کو شکست دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جاتا ہے، ایک دن دھاوا بولا جائے تو اربوں کا نقصان پہنچتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیرہ غازی خان شہباز شریف وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیرہ غازی خان شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف تھا کہ
پڑھیں:
ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس نہ دینے والے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ایسے تمام ریٹیلرز جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، استعمال شدہ اشیاء کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف بھی اقدامات تیز کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پاکستان ریٹیل بزنس کونسل ٹیکس نیٹ ریٹیلرز وزیراعظم شہباز شریف