راولپنڈی میں 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 18 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر متاثرہ لڑکے کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان جواد، عمر اور خضر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سپر ہائی وے سروس روڈ جمالی پل کے قریب جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں 4 ملزمان ظہیر علی، حنیف، ظفر اور گل شیر علی کو گرفتار کر کے ان قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 6 جعلی نوٹ، 2 چھوٹی بوتلوں میں سیاہ و سرخ رنگ اور شیشے کے 2 ٹکڑے برآمد کیے ہیں۔ ملزمان سادہ لوح افراد کو شیشے کے سانچے سے پاکستانی کرنسی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے جبکہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی نوٹ سپلائی بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
  • سعودیہ میں رمضان المبارک میں مساجد میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
  • 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: مبینہ اغوا کے بعد 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت
  • جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ پکڑا گیا
  • 5 ہزار کے جعلی نوٹ بنانے اور رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دینے والا گروہ گرفتار
  • افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
  • باجوڑ: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل، ملزم گرفتار
  • باجوڑ: جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد