علامہ احمد اقبال رضوی کی زین ترابی شہید کے اہل خانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
تعزیتی ملاقات میں علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے شہید زین ترابی کی ناگہانی شہادت کو ملتِ تشیع کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ شہداء کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے وفد کے ہمراہ شہید علامہ حسن ترابی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور گزشتہ دنوں روڈ حادثے میں شہید ہونے والے زین ترابی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید زین ترابی کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزندان سے اظہارِ افسوس کیا۔ اس تعزیتی ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے شہید زین ترابی کی ناگہانی شہادت کو ملتِ تشیع کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ شہداء کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کاشف شیخ، اسد اللہ بھٹو و دیگر کی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن نواب یوسف تالپورکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔