خبر غم !سی ڈی اے ڈائریکٹر پلاننگ توقیر نواز اعوان انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
خبر غم !سی ڈی اے ڈائریکٹر پلاننگ توقیر نواز اعوان انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد( سب نیوز) خبر غم ! سی ڈی اے ڈائریکٹر پلاننگ توقیر نواز اعوان انتقال کر گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سی ڈی اے پلاننگ ونگ کے ڈائریکٹر توقیر نواز اعوان وفات پا گئے۔توقیر نواز اعوان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،، جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: توقیر نواز اعوان سی ڈی اے
پڑھیں:
آذربائیجان میں بی بی سی نیوز کو معطل کر دیا گیا
BAKU:آذربائیجان کی حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) نیوز کو معطل کردیا تاہم ایک صحافی کو ملک میں کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بی بی سی نیوز کی مقامی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کردیے لیکن فیصلے کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ باکو غیرملکی میڈیا کے ساتھ تمام فیصلوں اور تعلقات میں باہمی تعاون کے اصول کو مدنظر رکھتا ہے۔
بی بی سی نے بیان میں کہا کہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے زبانی احکامات کے بعد نشریات بند کرکے لیے تذبذب کا شکار تھے لیکن ہمیں آزاد صحافت کے خلاف اس طرح کے سخت اقدامات پر انتہائی افسوس ہے کیونکہ ہم آذربائیجان سے واقعات کی رپورٹ بیرون ملک اپنے ناظرین کو فراہم نہیں کر پائیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ ہم آذربائیجان کے حکام سے مزید وضاحت کے خواہاں ہیں۔
آذربائیجان میں بی بی سی کی نشریات 1994 میں شروع کی گئی تھی اور اوسطاً ایک ہفتے میں ناظرین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق آذربائیجان میں حالیہ برسوں کے دوران صحافت پر سختی کی جارہی ہے اور اس وقت میڈیا سے منسلک 21 پروفیشنلز قید ہیں۔
دوسری جانب آذربائیجان کے صدر الہام علیوف صحافیوں کی گرفتاری پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آذربائیجان میں آزاد صحافت اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔