لاہور:

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہٰذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ایکس کے صارفین کی تعداد کم و بیش 45 لاکھ ہے، جسے گزشتہ برس الیکشن کے کچھ روز بعد ملک میں بلاک کردیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا: چین کے نام سے عوامی جمہویہ کا سابقہ نکال دیا گیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں تبدیلیاں کرتے ہوئے چین کے نام کے ساتھ عوامی جمہویہ کا سابقہ نکال دیا ۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ سے بیجنگ کی ثقافتی اور ماحولیاتی خدمات کو خارج کردیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ ہفتے محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کے حقائق نامے سے جزیرے کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے بارے میں ایک جملہ ہٹا دیا گیا تھا جس پر بیجنگ نے ناراضی کا اظہار کیاتھا۔ یہ تبدیلیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے تمام درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے بعد آئی ہیں۔ٹیرف میں اضافے کے وقت کہا گیا کہ چین نشہ آور دوا میں استعمال ہونے والے فینٹینائل کی اسمگلنگ کو روکنے میں ناکام رہاہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا
  • سعودیہ میں رمضان المبارک میں مساجد میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
  • امریکا: چین کے نام سے عوامی جمہویہ کا سابقہ نکال دیا گیا
  • کیا عمران خان دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما کا بیان
  • کیا عمران خان دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما   کا بیان
  • سندھ میں ڈاکو راج کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے،اسد اللہ بھٹو
  • پی ایم ای ایکس میں 39.848 بلین روپے کے سودے
  • جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں