راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔

افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان باشندے

پڑھیں:

کرک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے  خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16  افغان باشندے گرفتار
  • سکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی ، 6 خوارج ہلاک
  • کرک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک
  • افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا
  • لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشتگرد، 2 سہولت کار گرفتار
  • لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشت گرد، 2 سہولت کار گرفتار
  • لوئرکرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، درجنوں دہشتگرد سہولت کاروں سمیت گرفتار  
  • اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فرار منشیات فروش بارہ کہو سے گرفتار، غفلت پر 2 افسران سمیت 6 اہلکار معطل
  • دہشت گردی کے خاتمے کا عزم