اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی  صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔ 

چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ پیشگوئی سامنے آ گئی 

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات  کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی  صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہا صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کیرئیر فیئر کا انعقاد

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صف علی زرداری صدر مملکت کریں گے

پڑھیں:

قرضوں کیساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں صنعت و زراعت بڑھے، شہبازشریف

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے، ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں تاکہ ملک ترقی کرے۔وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ وہ ملک کو بچائیں یا سیاست کو دیکھیں، لیکن انہوں نے سیاست قربان کرنے اور ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب میں بیرون ملک جاتا ہوں تو میزبانوں کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ پیسے مانگنے آئے ہیں، ایک شخص نے کہا تھا کہ شہباز شریف باہر جاتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ قرضہ مانگنے گیا ہے، تو میں سوال کرتا ہوں کہ عمران خان کیا قرض بانٹنے جاتے تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جو مہنگائی 40 فیصد تھی، آج 2.4 فیصد پر آگئی ہے، کاروباری برادری کے لیے قرضوں پر جو شرح سود 22 فیصد تھی، وہ آج آدھی ہوگئی ہے، ملک ترقی کر رہا ہے، جس پر ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جو فیصلہ کیا تھا کہ سیاست قربان کر دیں گے، اور ملک بچالیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ آج ہم اس دور میں پہنچ گئے ہیں، جب ترقی کا آغاز ہو رہا ہے، ہم تمام صوبوں کے ساتھ ملکر ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کررہے ہیں اور آگے بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے ہمیں خصوصی لگاؤ ہے، پہلے میاں نواز شریف اور میں نے آپ لوگوں کی خدمت کی، اب نواز شریف کی صاحب زادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آپ لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، ہم نے ماضی میں جو بھی منصوبے دئیے،وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا ہے، جنوبی پنجاب نے جس طرح ہماری پارٹی اور خاندان کا ساتھ دیا ہے، اگر ساری زندگی خدمت کرتے رہیں تو بھی احسان نہیں اتارسکتے، ہم عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
  • قرضوں کیساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں صنعت و زراعت بڑھے، شہبازشریف
  • صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،دو روز قیام کرینگے
  • صدرمملکت آصف زردری ( کل ) لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے
  • اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین زیاد بشیر کی قیادت میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کا وفد ملاقات کررہاہے
  • صدر زرداری کل لاہور آئیں گے اہم سیاسی امور پر پیشرفت متوقع 
  • آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے