اوکاڑہ: مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔
مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ، پولیس کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار جانبحق
پولیس کے مطابق دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دھماکے سے تین پولیس اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر مھسوری کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گاڑی ڈیوٹی سے واپس جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔