Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:27:54 GMT

چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیشی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیشی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسین شانتو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

بنگلادیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔

بنگلادیشی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب میں اپنی مقبول گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ یہ گانا 2011 کی کرینہ اور شاہ رُخ خان کی فلم ’راون‘ کا ہے اور آج بھی بےحد مقبول ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial)

کرینہ نے اس موقع پر آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں اور اچانک اپنے ڈانس کے ذریعے اداکارہ نے تقریب کو چار چاند بھی لگا دیے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداح انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کرینہ آخری بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اور دیگر بڑے اسٹارز بھی شامل تھے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرینہ کپور خان جلد پرتھوی راج سکھمارن کے ساتھ میگھنا گلزار کی ممکنہ فلم ’دائرہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اس کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
  • امریکی کانگریس کا وفد آرمی چیف سے ملاقات کیلئے راولپنڈی پہنچ گیا، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
  • بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے
  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • شاہ رخ خان کا ارب پتی پڑوسی، جس کے 29 بچے ہیں
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین
  • اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
  • اسلام آباد ، راولپنڈی زلزلے سے لرزاٹھے