بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔

بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔

اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی مہارت اور قابلیت کی بھی تعریف کی وہیں انسانوں کے بجائے جذباتی سہارے کے لیے روبوٹس کا سہارا لینے کی حوصلہ شکنی کی۔

پریٹی زنٹا نے مشورہ دیا کہ تنہائی میں یا بوریت کے لمحات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بجائے انسانوں سے میل جول بڑھائیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

رشمیکا مندانا پانچ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی پہلی اداکارہ بن گئیں

MUMBAI:

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، اور پانچ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔

ان کی حالیہ فلم چھاوا (2025) باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے، جس نے پہلے ہی پانچ دنوں میں 151.28 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، اور توقع ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر 500 کروڑ روپے کا بزنس کر سکتی ہے۔

رشمیکا کی بلاک بسٹر فلموں میں چھاوا (2025)، پشپا 2 (2023)، اینیمل (2023)، وارث (2023)، اور پشپا 2 شامل ہیں۔ پشپا 2 نے دنیا بھر میں 1542 کروڑ روپے کا بزنس کر کے تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ رشمیکا کی اداکاری نے اس فلم میں بھی اسٹریڈیم کو جیتا۔

اس کے علاوہ، اینیمل نے عالمی باکس آفس پر 82.915 کروڑ روپے اور مقامی طور پر 500 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ رشمیکا نے تمل فلم وارث میں وجے کے مدمقابل اداکاری کی تھی، جس نے عالمی باکس آفس پر 290 سے 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

رشمیکا کی کامیاب فلموں کی فہرست میں مزید اضافہ ہونے والا ہے، کیونکہ وہ سلمان خان کی فلم سکندر اور ناگ ارجن کی کبیرا میں بھی اداکاری کریں گی، جو اس سال ریلیز ہونے والی ہیں۔ ان کی آخری فلم تھاما دیوالی پر ریلیز ہوگی، جس میں وہ آیوُشمان کھرانہ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

رشمیکا مندانا نے اپنے کیریئر کی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس سال کے آخر تک وہ ہندوستانی سنیما کی سب سے ٹاپ اداکارہ بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ ان کی مسلسل کامیابی اور مختلف فلموں میں شاندار پرفارمنس نے انہیں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل
  • اداکارہ نرگس فخری دیرینہ دوست ٹونی بیگ کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
  • ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • مداح کی اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل
  • پریتی زنٹا AI کیساتھ گھنٹوں گفتگو؛ ادکارہ کیوں دنگ رہ گئیں
  • پاکستانی ٹیم کی حمایت یا مفتی قوی سے شادی کا معاملہ ، راکھی ساونت کو پولیس نے کیوں طلب کیا ؟
  • مفتی قوی سے شادی یا پاکستانی ٹیم کی حمایت؛ راکھی ساونت کو پولیس نے کیوں طلب کیا ؟
  • حنا خان کو بالی ووڈ کی ہٹ فلم میں کاسٹ کر کے کیوں نکالا گیا؟
  • رشمیکا مندانا پانچ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی پہلی اداکارہ بن گئیں