Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:38:45 GMT

“بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا”

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

“بابراعظم کو کچھ کہا تو غدار کہلاؤں گا”

چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچادیا ہے۔

19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 60 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میچ میں گرین شرٹس کی جگہ اوپن کرنے کیلئے بابراعظم اور سعود شکیل آئے جنہوں نے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب نہایتی سُست کیا جس کے باعث ہار پاکستان کی مقدر بنی۔

اس میچ میں پاکستانی بالرز نے ناقص بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ بیٹرز میں سعود شکیل اور محمد رضوان کچھ خاص نہ کرسکے، ادھر بابراعظم نے ففٹی اسکور کی لیکن وہ گرین شرٹس کے کام نہ آئی۔

بابراعظم نے 90 گیندوں کا سامنا کیا اور محض 64 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، ہوم گراؤنڈ پر سست رفتار بیٹنگ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے زیادہ تیز تو سلمان آغا نے کھیلا تھا جنہوں نے 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کی لیکن بابراعظم نے محض اپنے لیے بیٹنگ کی، خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی بابراعظم سے پوچھے گا کہ وہ اپنے لیے کھیل رہے تھے یا ملک کیلئے؟ سوشل میڈیا پر بابراعظم کو ذرا سی تنقید نشانہ بنائے تو ہمیں غدار ٹھہرادیا جائے۔

قبل ازیں سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم وہ پروڈکٹ بن چکے ہیں جو انہیں بننا تھا، یہ نظر آرہا ہے اور اب انکے بہتر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بابراعظم کو میچ میں

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں  پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ہے جبکہ پی ایس ایل سیزن 10 میں پہلی سینچری ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بنالی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف محمد عامر کی گیند پر  پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور  پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘ڈکس’ والے بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

بابراعظم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق  وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ ڈکس کا ریکارڈ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو کہ 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا شاندار آغاز، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل سیزن 10 میں اپنی پہلی سینچری بنائی ہے، محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابراعظم سینچری صفر محمد رضوان ناپسندیدہ ریکارڈ

متعلقہ مضامین

  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک
  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ ‘کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی  
  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • امریکہ کی جانب سے محصولات کی نام نہاد “باہمی مساوات” دراصل معاشی جبر کی کارروائی ہے، چینی میڈیا
  • بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • “آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا” کیا ملتان سلطانز جیت کی طرف جائیگی؟