اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 88 کلومنشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88 کلو منشیات برآمد کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

جوہر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کے دوران  3 گاڑیوں اور گھر سے 30 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب  گاڑی میں چھپائی گئی 15.

6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلو ہیروئن اور 430 گرام آئس برآمد ہوئی۔

رنگ روڈ پشاور پر موٹر وے پل کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی 12 کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی۔ منشیات فروش کو نصیر آباد نواز شریف کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن شخص کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا۔ منشیات فروش نے اپنے سامان والے بیگ میں منشیات چھپا رکھی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم ضلع قصور کا رہائشی ہے اور آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔  ملزم امجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔  منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کر کلو چرس کے قریب

پڑھیں:

مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی شناخت ساحر حسن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مصطفیٰ قتل کیس سے ایک روز قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
تازہ پیشرفت میں عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
  • پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 13ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد
  • راولپنڈی: پتنگ اڑانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 19 افراد گرفتار
  • غیر قانونی سمز کے خلاف ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن
  • کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد
  • کسٹمز انفورسمنٹ کا چھاپہ؛ 30 کلو چھالیہ، ایک ہزار کلو سے زائد تمباکو برآمد
  • فرانس بھیجی جانے والی ٹوپیوِں، کشن کورز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
  • پاکستان کسٹمز کا بڑا آپریشن، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
  • کراچی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، 8 ہزار ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد