پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار، طورخم سرحد بند
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات طورخم سرحدی گزرگاہ پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔
پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، جس پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔
سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مکمل طور پر بند ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان فورسز
پڑھیں:
پاکستان اور عمان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک عمان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے کیا پاکستانی عمان کا 10 دن کا مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں؟
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاک عمان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے خلاف عمان میں اچانک بیداری کی لہر؟
عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عمان فہد سلیمان خلف الخروسی محسن نقوی