ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئین شپ کیلئےٹیموں کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئین شپ کیلئےٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سری لنکن اتھلیٹکس ٹیم گزشتہ روزلاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ،مہمان ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا،لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدے داروں نے ٹیم کا استقبال کیا ۔ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 23 فروری کل سےاسلام آباد میں ہوگی، ساؤتھ ایشیا کی اتھلیٹکس ٹیموں کی پاکستان امد ایک اہم موقع ہے، چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئین شپ کی میزبانی شایان شان انداز میں کریں گے۔میجر جنرل (ر) محمد اکرم سائوتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں ساؤتھ ایشیا کی تمام ٹیمیں حصہ لیں گی،صدر اتھلیٹکس فیڈریشن اف پاکستان اس یادگار ایونٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ساو تھ ایشین کراس کنٹری چیمپئین شپ
پڑھیں:
اورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعات : خصوصی عدالتیں قائم وفاقی یونیورسٹیز میں بچوں کیلئے 5میڈیکل کالجز میں 15فیصد کوٹہ ‘ فائلز تصور کیا جائیگا نوکری کیلئے خواتین کو عمر کی رعایت میر پور ایئرپورٹ بنایا جائیگا : وزیراعظم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے متعدد سہولیات اور مراعات کے حامل جامع پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے متعلقہ مقدمات نمٹانے کیلئے وفاق کی سطح پر خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی 10 ہزار نشستوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے پانچ فیصد اور وفاق کے ڈگری تفویض کرنے والے اداروں میں بھی پانچ فیصد جبکہ میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص ہو گا۔ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فزیبلٹی سٹڈی جلد شروع کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مقدمات کے اندراج کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں ای۔فائلنگ کی سہولت 60 دن میں فراہم کر دی جائے گی۔ بیرونی دنیا میں اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 سمندر پار پاکستانیوں اور سٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ پاکستان بھجوانے والے 15 سمندر پار پاکستانیوں کو ہر سال سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی خواتین کی پاکستان میں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد میں رعایت پانچ سال سے بڑھا کر سات سال کی جا رہی ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانی مادر وطن میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کریں، ان کو درپیش مسائل خود حل کروں گا۔ سمندر پاکستانیز سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کی روک تھام میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاںسمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، ارکان پارلیمان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، غیر ملکی سفارتکار اور سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم نے کنونشن میں شریک سمندر پار پاکستانیوں کے صادق جذبوں، وطن کیلئے محبت و ایثار اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آئے سمندر پار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں شبانہ روز محنت کرکے اپنے اور اپنے ملک کیلئے بڑا نام کمایا ہے۔ طب، تعلیم، انجینئرنگ، کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل اور محنت کش رزق حلال کمایا اور دن رات محنت کی ہے۔ تارک وطن ہونے کے باوجود ان کا دل و دماغ پاکستان میں ہوتا ہے۔ تارکین وطن ہمارے سروں کے تاج اور ہمارے سفیر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبہ پر فوری طور پر اسلام آباد میں ان کے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔ پنجاب میں بھی ایسی عدالتیں قائم کرنے کا عمل جاری ہے اور قانون سازی بھی ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں 10 روز میں یہ عدالتیں قائم کرنے کی وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلی سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی اس پر عمل کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فارن مشنز میں ویڈیو لنک کے ذریعے شواہد کی ای۔ ریکارڈنگ کی سہولت بھی جلد دی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مقدمات کی ای۔فائلنگ کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ وہ پاکستان آئے بغیر اپنے مقدمات کا اندراج کرا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف جعلی مقدمہ بازی کی روک تھام کیلئے سول کورٹ کے طریقہ کار میں فی الفور ترمیم کی جائے گی، مدعی کو عدالت کی اجازت کے بعد دفاع کا حق حاصل ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے تمام وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جا رہا ہے، میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص کیا جا رہا ہے، اس سے تین ہزار بچے اور بچیاں میڈیکل کالجز میں داخلہ لے سکیں گی، ایف بی آر اوورسیز پاکستانیوں کو کاروباری لین دین اور بینک کے معاملات میں بطور فائلر شمار کرے گا، اس سے ٹیکس ادائیگی میں ریلیف ملے گا، نیوٹیک اوورسیز پاکستانیوں کے پانچ ہزار بچوں کو ہنرمندی کے کورسز کرائے گا، بورڈ آف ریونیو پنجاب اور بلوچستان میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے خصوصی آفس مختص کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت خیبر پی کے، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ایسی ہی سہولت دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گی۔ پنجاب میں 10 سال قبل کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مرتب کیا گیا تھا، موجودہ وزیراعلیٰ نے ''آن لائن سیل ڈیڈر'' رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اور ہائی ٹیک سسٹم کو آپریشنل کر دیا گیا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اس کا آغاز کیا جائے گا جس کیلئے نادرا اقدامات اٹھا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ قائم کیا جائے، حکومت پاکستان نے اس کی فزیبلٹی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے بھی دن رات کوشاں ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 14 اگست کو سمندر پار پاکستانیوں جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو گا حکومت کی جانب سے انہیں سول ایوارڈ دیئے جائیں گے اور ان کے نام پاکستانی سفارتخانوں، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور او پی ایف مل کر تجویز کریں گے، سب سے زیادہ ترسیلات زر سٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان بھجوانے والے 15 سمندر پار پاکستانیوں کو بھی ہر سال سول ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایئرپورٹس پر نواز شریف کے گرین چینل کا اعلان بعد ازاں سرخ فیتے کی نذر ہو گیا تھا، اس کو دوبارہ چند ہفتوں میں آپریشنل بنائیں گے۔ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے محتسب کے دفتر میں بھی الگ ونڈو قائم کر دی گئی ہے جہاں پر ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کا اندراج کرایا جا سکے گا، پنجاب اور وفاقی ٹیکس محتسب میں فوکل پرسن کے ذریعے یہ خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں، آپوسل کنونشن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستانی سفارتکاروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ بہترین سلوک کریں، انہیں سہولیات فراہم کریں اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور جائز معاملات میں ان کی مدد کریں تاکہ پاکستان کیلئے ان کا جذبہ مزید توانا ہو۔ سمندر پار پاکستانی نہ صرف اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجوا رہے ہیں بلکہ فارن ایکسچینج ریزرو کا پاکستان کو درپیش خلیج پر کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں اپنی نیک نامی سے بڑا نام کمایا ہے جس پر 24 کروڑ پاکستانی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات، پاکستان کا پرچم سربلند کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے ان کے کردار کی وجہ سے جتنی مراعات انہیں دی جائیں وہ کم ہیں، وقت آئے گا جب ان کی سہولت اور جائز مطالبات پورے کرنے کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائیں گے جو ہمارے دل کی آواز ہیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنا سرمایہ پاکستان لے کر آئیں اور وہ بطور وزیراعظم ان کو درپیش تمام مسائل ازخود حل کریں گے اور انہیں براہ راست اس مقصد کیلئے میرے دفتر تک رسائی ہو گی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور پیشہ ور سپہ سالار ہیں، پاک فوج کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو دہشت گردی پھیلائی گئی ہے اس کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں ہم سب جانتے ہیں، دہشت گردی کو پروموٹ اور فنڈنگ کرنے والوں سے ہم واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف ماضی میں بھی اور آج بھی قوم اور سکیورٹی ادارے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، ماضی میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سمیت 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے ان دہشت گردوں کے خلاف جو جنگ لڑی اس کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی، آج پھر اسی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، اتنی بڑی دہشت گردی کی یلغار ختم کرنا آسان کام نہیں تھا اور نہ ہی دنیا میں اس کی مثال ملتی ہے، پاکستانیوں کی دعائوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا تھا تاہم ایک بار پھر دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے، اس کی وجہ گذشتہ چند سالوں میں کی جانے والی فاش غلطیاں ہیں، ان میں ایک غلطی سوات اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کرنا تھا، آج بلوچستان، خیبر پی کے میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں یہ نکتہ ہمارے ذہن میں رہنا چاہئے، آج ہماری فورسز کے جوان اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں پاکستانی بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں، ہمیں اس کا ادراک ہونا چاہئے تاہم افسوس کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کی جاتی ہے، دہشت گردی سے برسر پیکار ہماری بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف انتہائی منفی اور زہریلا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وطن کی خاطر قربانی دینے والے جوانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلا جائے اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھا جا سکتا اور یہی ہارڈ سٹیٹ کے تقاضے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی سوشل میڈیا پر منفی مہم اور اس کو چلانے والوں کے خلاف کردار ادا کریں اور جھوٹ بے نقاب کریں۔ پاکستان میں آہستہ آہستہ معاشی استحکام آ رہا ہے‘ اگر یہ سلسلہ چلتا رہے تو پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عہدے سے ہٹ کر سازشیں کرنے والے وہ تاریخ بھی دیکھیں جب بے نظیر بھٹو شہید کی گئیں تو اس وقت پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، جو لوگ وطن کی خاطر اپنی جان دیتے ہیں ان کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا کوئی قبیح جرم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا کہ وہ ایسے عناصر کا بھرپور مہذب انداز میں دلیل سے جواب دیں، یہ پاکستان کی خدمت ہو گی۔ وزیراعظم نے تارکین وطن سے وعدہ لیا کہ وہ پاکستان دشمنوں کا پاکستانی فوج کے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کی طرح ان سے مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور غزہ کیلئے جس طرح اس حکومت نے پاکستان کے کروڑوں عوام کے جذبات کی عکاسی کی ہے وہ سب کے سامنے ہے، حالات کیسے ہی ہوں جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں ملتا پاکستان ہر طرح سے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، اسی طرح غزہ میں ہونے والے ظلم و ستم جس میں 50 ہزار سے زائد معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ہے اور ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اس کی پاکستان پرزور مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچا، اپنی سیاست کیلئے ریاست کو تباہ کرنے کیلئے آخری حد تک چلے گئے، ہمیں ماضی کی اس فاش غلطی سے سبق سیکھنا ہے اور ہمیں اپنے وعدے کو پورا کرنا ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو مادر وطن کی ترقی کیلئے مل جل کر کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی جس سے پاکستان دنیا میں قائد اعظم کے تصورات کے مطابق عظیم قوت بن کر ابھرے گا۔ آرمی چیف کے جو دل میں ہے وہی زبان پر ہوتا ہے۔ ہارڈ سٹیٹ اور سافٹ سٹیٹ کے تقاضوں میں فرق ہوتا ہے۔ معاشی استحکام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ پاکستان معاشی طاقت بنے گا۔ پاک فوج کے شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط گفتگو کی جاتی ہے۔ غزہ میں ظلوم و زیادتی ہو رہی ہے۔ سیز فائر کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ دہشتگردوں کو سوات اور دوسرے علاقوں میں لاکر بسایا گیا۔ پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ شہداء کیخلاف زہر اگلا جائے تو برداشت نہیں ہو سکتا۔ جہاںجہاں اوورسیز پاکستانی موجود ہیں ملک دشمنوں کا مقابلہ کریں۔ آپ ان دشمنوں کا مقابلہ کریں جیسے پاک فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ ماضی میں حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اسے توڑ دیا۔ وفاقی ڈگری کے پروگرام میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو 5 فیصد کوٹہ دیا جائے گا۔ سمندر پار پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان لیکر آئیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو سرخ فیتہ نہیں سرخ قالین ملے گا۔ پاکستان کیخلاف سازشیں کی گئیں۔ کشمیر کاز اور غزہ کیلئے حکومت نے عوامی جذبات کی عکاسی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر نے ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن میں شرکت کی۔ دنیا بھر سے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک ہے۔ کنونشن میں قومی ترانہ‘ خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا نے کہا کہ تقریب میں دنیا بھر سے آئے تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے پروگرام کیلئے خصوصی وقت دیا، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے 160 ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، اوورسیز پاکستانیز ہمارے سر کا تاج ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور چہرہ ہیں۔ کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف کا مکمل تعاون حاصل رہا۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب سے اہم شاہراہ N- 25 (چمن -کوئٹہ، قلات، خضدار، کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیار پر کی جائے۔ مزید برآں اسی بچت سے کچھی کینال کا فیز 2 بھی مکمل کرنے میں استعمال ہو گی جس سے صوبہ بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی اور صوبے سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، جو کہ خصوصی طور پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک تھے، نے بلوچستان کے عوام کے لئے این 25 کی بحالی کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ بجلی کی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا۔ سکھر تا حیدر آباد موٹر وے جدید طرز پر بنے گی۔ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کر رہے ہیں۔ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم قیمتوں سے کچھی کینال اور موٹر وے بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ پٹرولیم قیمتیں کم ہونے جا رہی ہیں ہم نے سوچا اسے برقرار رکھیں گے۔ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کو منتقل نہیں کریں گے، ان پیسوں سے قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ رقم بلوچستان کی اہم شاہراہوں چمن‘ کوئٹہ‘ قلات‘ خضدار‘ کراچی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کیلئے استعمال ہو گی۔ این 25 منصوبہ دو سال میں 300 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا۔ سکھر تا حیدر آباد موٹر وے جدید طرز پر بنے گی۔ اس بچت کی رقم کچھی کینال کا فیز ٹو مکمل کرنے میں بھی استعمال ہو گی جس سے بلوچستان کی سینکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ کچھی کینال منصوبے سے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آئے گی۔ اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر حکومت کی ڈومیسٹک سکیورٹیز جاری کرنے کے حوالے سے سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔ یہ فریم ورک مقامی طور پر پائیدار سرمایہ کاری کے لئے سکوک جاری کرنے کے حوالے مددگار ثابت ہو گا جس کے تحت پائیدار ماحولیات اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے منصوبوں کی فنڈنگ کی جا سکے گی۔ یہ فریم ورک پائیدار ترقیاتی اہداف، نیشنلی ڈٹرمنڈ کانٹری بیوشنز 2021 اور قومی ایڈیپٹیشن پلان 2023 کی تکمیل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔