لاہور(نیوز ڈیسک) موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، ملک کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار رہی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 5، کالام منفی 4،مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 3 رہا۔

قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا، پنجاب میں موسم خشک

لاہور سمیت پنجاب کہ بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم نکلنے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مختلف اضلاع میں میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے اثرات موجود ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہو کر 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں موسم پھر خشک ہوگیا، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟
  • بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا، پنجاب میں موسم خشک
  • آج بروز جمعۃ المبارک21فروری2025ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
  • راولپنڈی، موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ
  • جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
  • ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ