وزیراعظم آج کوٹ چھٹہ میں جلسہ سے خطاب‘ مختلف منصوبوں کا افتتاح کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان‘ چوٹی زیریں‘ کوٹ چھٹہ (بیورو رپورٹ‘ نیوز رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج 22 فروری کو کوٹ چھٹہ آمد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا دورہ کوٹ چھٹہ 20 فروری کو ہونا تھا۔ موسمیات کی خرابی کے باعث آج 22فروری کو کوٹ چھٹہ دن 12بجے 33موڑ کوٹ چھٹہ پہنچیں گے۔ جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد سردار فاروق خان لغاری ائیرپورٹ اور دیگر میگا پروجیکٹ روڈز کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس سلسلے میں جلسہ گاہ کے تمام انتظاما ت مکمل کر لئے گئے اور سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کوٹ چھٹہ کا وزٹ کر کے روٹس، جلسہ گاہ‘ ہیلی پیڈ‘ پارکنگ سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کر کے سکیورٹی کے اقدامات اور تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید علی اور ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے سیکورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ وزٹ کے دوران آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نیترتیب کردہ سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے، روٹ اور وینیو کی مکمل سرچنگ سوئپنگ جاری رکھنے، غیر متعلقہ افراد کو وینیو سے دور رکھنے، جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے افراد کی تین لیئرز میں چیکنگ کرنے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مربوط ٹریفک پلان کے تشکیل، گاڑیوں کو مقرر کردہ پارکنگ میں پارک کرانے، سیکورٹی پر تعینات اہلکاران کو الرٹ رکھنے، جلسہ گاہ کی گردو نواح کی آبادیوں کے گھروں میں سرچ آپریشن کرنے ، ہوٹل سرائے اور کرایہ داران کی چیکنگ کرنے اور داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ وزٹ کے دوران کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انتظامات و سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم / کوٹ چھٹہ
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جلسہ گاہ
پڑھیں:
پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں جہاں ہزاروں روپے کی مہنگی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود مسافروں کو گندگی اور کیڑے مکوڑوں کے ساتھ سفر کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کے صفائی ستھرائی کے تمام تر دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کی بوگیوں میں رینگنے والے کیڑے اور گندگی نے مسافروں کا سفر اذیت ناک بنا دیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی سلیپر جیسے مہنگے اور آرام دہ ٹرینوں کی بوگیوں میں بھی صفائی کا فقدان ہے۔ بوگیوں میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ صحت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔
مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا، "ہم ہزاروں روپے کی ٹکٹ لے کر سفر کرتے ہیں لیکن جو سہولیات دی جا رہی ہیں وہ نہایت افسوسناک ہیں۔ صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں اور بوگیوں میں جگہ جگہ کیڑے رینگتے نظر آتے ہیں۔"
مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ناقص انتظامات کا نوٹس لیں اور ٹرینوں میں کیڑے مار ادویات کا باقاعدہ اسپرے کروائیں تاکہ مسافر بلا خوف و خطر اور سکون کے ساتھ سفر کر سکیں۔