کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے بروہی گوٹھ میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گر گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچہ جس مین ہول میں گرا اس کا ڈھکن حال ہی میں ٹوٹا۔
بچے کی شناخت 3 سالہ اسد اللّٰہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔
گٹر کی صفائی کے لیے بچے کے والد نے خاکروب کو بلایا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کا والد کام پر گیا ہوا تھا، واقعہ خاکروب کے جانے کے بعد پیش آیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گٹر میں گر
پڑھیں:
ہمسائی کی 8 سالہ بچے سے شرمناک حرکت، ویڈیوز بھی بناڈالی
مانگامنڈی(نیوز ڈیسک) مانگا منڈی کے علاقہ میں 8 سالہ بچہ جنسی استحصال کا شکار, ہمسائی عثمان نامہ بچہ کے ساتھ غیر فطری عمل کرتی رہی، ہمسائی نے غیر فطری عمل کی ویڈیوز بھی بنائی۔
متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ہمسائی عثمان کو جان سے مارنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کہ دھمکی دیتی رہی، عثمان کو ڈر سہما اور روتا دیکھا تو پوچھنے پر تمام واقعہ بتایا۔
بچے کے والد کی درخواست پر مانگا منڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں فاخرہ نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں والد نے الزام عائد کیا کہ فاخرہ نامی خاتون نے عثمان کو آئس کا نشہ دے کر غیر فطری عمل کیا،پولیس نے مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔
والد کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس فاخرہ نامی خاتون کو حراست میں نہ لے سکی۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئےپنجاب میں نئی پنشن پالیسی آگئی