City 42:
2025-02-22@14:49:41 GMT

سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

ویب ڈیسک:  دی ہیگ راجہ فاروق حیدر سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے، مرحوم حضرت محمد عظیم برخیا کے شاگرد اور جانشین تھے۔

مراقبہ ہال ہالینڈ کے سر پرست اعلیٰ حاجی جاوید عظیمی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم و ادب روحانیت کا ایک اور چراغ گل ہو گیا۔

انہوں نے ان کی علمی، ادبی، دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔

سینئر صحافی سیکرٹری جنرل پاکستان ویلفیئر، سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز راجہ فاروق حیدر، میاں عاصم محمود، معروف صحافی جاوید اقبال کھوکھر، ملک مسعود احمد، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں عمران میاں، آفتاب احمد اور دیگر متعدد شخصیات نے بھی گہرے غم کا اظہار کیا اور بلندی درجات کی دعا کی۔

چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں 27 فروری بروز جمعرات کو مرحوم مرشد شمس الدین عظیمی کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل ہو گی۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

چیف جسٹس سے صدر سپریم کورٹ بار کی ملاقات، آج اپوزیشن وفد ملے گا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر سپریم کورٹ بار   میاں رؤف عطاء نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے  بعد  صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے بتایا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم  سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے مل رہے  ہیں، سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • معروف روحانی اسکالرشمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • سلسلۂ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی انتقال کر گئے
  • وزیراعلی بلوچستان کا سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • سلسلۂ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی انتقال کر گئے
  • سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی انتقال کرگئے
  • سلسلہ عظیمیہ کے مرشد وروحانی شخصیت خواجہ شمس الدین عظیمی انتقال کرگئے
  • شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے
  • چیف جسٹس سے صدر سپریم کورٹ بار کی ملاقات، آج اپوزیشن وفد ملے گا 
  • اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات‘ سرحد پار دہشت گردی و دیگر امور پر گفتگو