اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی طالبات پرنسپل سمیت دیگر افراد پر مقدمے کے اندراج کیخلاف احتجاج کررہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سنی تحریک کالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ، نااہل افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی ہے کہ بجلی کی پیداوار زیادہ ہے جبکہ ابھی موسم سرما ہے اورموسم گرما ابھی شروع ہونیوالا ہے تو اس میں شہریوں کے ساتھ کیا ہوگا، حیسکو نے نہ صرف عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے بلکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔حیسکو نے سالہا سال سے 8گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے حکومت کا وجود کہاں ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے،مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ بجلی کے بل وہی آتے ہیں۔محمد خالد قادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے سحروافطار میں بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ نہ صرف شہری سحری اور افطار میں پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈینٹل کالج کے طلباء کا مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان
  • سنی تحریک کالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ، نااہل افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
  • ٹھٹھہ: جماعت اسلامی کی جانب سے شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • سندھ ہاری کمیٹی کا مرتضیٰ جتوئیکی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • جماعت اسلامی کا شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج
  • بار کھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج