Jasarat News:
2025-02-22@14:40:46 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے ہے یا اسے جنون لاحق ہے‘‘ نہیں، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور و ہی بری طرح بہکے ہوئے ہیں۔ کیا اِنہوں نے کبھی اْس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو اِنہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے؟ ہم چاہیں تو اِنہیں زمین میں دھسا دیں، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے اِن پر گرا دیں در حقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اْس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔ (سورۃ سباء:8تا9)

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات تباہ کن گناہوں سے بچو۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون سے گناہ ہیں آپ نے فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، جادو کرنا، ناحق کسی آدمی کو مار ڈالنا، سود کھانا، یتیم کا مال ہڑپ کرنا، میدان جہاد سے بھاگ جانا اور مومن بھولی بھالی پاک دامن عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگانا (بخاری، مسلم، ابوداود، نسائی)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

(کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ یہ ایک فرقہ وارانہ تنازع ہے جس میں بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے، ہم حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں؟ زمین کے تنازعے تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو چند لوگوں میں اور کسی ایک قوم میں ہوتا ہو گا۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ کرم میں جو ہو رہا ہے یہ فرقہ واریت ہے جس میں عالمی اور بیرونی قوتیں پوری طرح انویسٹمنٹ کر رہی ہیں، بیرونی طاقتیں کرم میں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں، یہ طاقتیں کرم کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں‘ جرگے سے کرم کا مسئلہ حل ہو جائے تو ٹھیک ورنہ حکومت کی تیاری مکمل ہے، کرم میں دہشت گردی میں ملوث عناصر بچ نہیں سکیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن میں کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ ضلع کرم کے بیگان گاؤں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز، مفتی نور ولی محسود، خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے کاظم کی گرفتاری یا خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو اپنی سخت پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صلوات شعبانیہ فوائد و برکات
  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کی شاندار فتح، افغانستان کو 107 رنز سے شکست
  • خواتین ’’بیعت النساء‘‘ پر عمل کیوں نہیں کررہیں؟
  • سکھر ،تاریخی قبرستان پیرکمال شاہ بااثرمافیا کے قبضے میں
  • پشاور، فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی صفی اللہ مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید
  • گورکھپور کی جامع مسجد کو منہدم کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے 15 دنوں کا الٹی میٹم دے دیا
  • سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • یوگی ناتھ کے بیانات انکے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں، روح اللہ مہدی
  • (کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر) معاملہ فرقہ وارانہ تنازع ‘ بیرونی قوتیں ملوث ہیں‘ گنڈا پور