پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب چوہدری خرم خان جدہ میں عشائیہ سے خطاب کرر ہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب چوہدری خرم خان جدہ میں عشائیہ سے خطاب کرر ہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی قیادت ڈکٹیشن بہت لیتی ہے، فیصل چوہدری
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دستیاب قیادت بہت زیادہ ڈکٹیٹ ہوتی ہے کیوں کہ وہ کارکنوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمارے لیے ان کی ذات اہم ہے۔
’عمران خان ایک کا ہندسہ اور ہم سب زیرو ہیں‘فیصل چوہدری نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ہم سب عمران خان کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں سےکہتا ہوں کہ عمران خان ’ایک کا ہندسہ‘ ہیں جو ہم سب ’زیروز‘ کے ساتھ لگے گا تو ہماری کوئی اہمیت ہوگی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی کے کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں تو انہوں نے کہا کہ میں ان کی نیت پر شک تو نہیں کروں گا البتہ ان لوگوں میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قانونی مقدمہ کوئی نہیں اور سارے بغیر میرٹ کے ہیں لیکن میری نظر میں ایک اعلیٰ سیاسی حکمت عملی کی کمی ہے جسے وضع کرنا پارٹی کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی میں نہیں ہیں ان کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے کہ آیا انہیں پارٹی میں لیا جائے یا نہیں۔
’ہر پارٹی کی طرح پی ٹی آئی میں بھی لڑایاں ہیں‘ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر ویسی ہی لڑائیاں ہیں جیسی ہر جماعت کے اندر ہوتی ہیں اور اگر کوئی یہ دعوٰی کرتا ہے کہ نہیں ہیں تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے دگرگوں معاشی حالات اور دہشتگردی کی صورتحال کو دیکھا جائے تو ہر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔
پی ٹی آئی وکلا پر معلومات بیچنے کا الزامپی ٹی آئی وکلا کی جانب سے یوٹیوبرز کو پارٹی کی معلومات بیچے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ اور وکلا کی ساکھ کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان اکرم راجہ سے بات کی ہے کہ لیگل نوٹس بھیجا جائے جو میں نے تیار بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی ایسا کیا ہے اس کو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
کیا عمران خان کرکٹ پر بات کرتے ہیں؟فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کرکٹ پر بات کرتے ہیں لیکن ان کو ٹیسٹ کرکٹ بہت پسند ہے اور وہ اس پر بہت بات کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کھلاڑی کا پتا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے اور پاکستان میں ایسی سرگرمیاں ہونی چاہییں۔
’ہر کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا کریڈٹ محسن نقوی کو جاتا ہے تو انہوں نے طنزیہ کہا کہ پاکستان میں ہر چیز کا کریڈٹ محسن نقوی ہی کو جاتا ہے اور ان کے علاوہ تو کسی کو کریڈٹ جاتا ہی نہیں ہے۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ محسن نقوی کو جو ولسن سے ’فری عمران خان ٹوئٹ‘ کروانے کا کریڈٹ بھی جاتا ہے کیوں کہ وہی ولسن سے مل کر آئے تھے تو ظاہر ہے ٹوئٹ بھی انہوں نے ہی کروایا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی ڈکٹیشن پی ٹی آئی قیادت جو ولسن چیمپیئنز ٹرافی عمران خان فیصل چوہدری محسن نقوی