بہترین منصوبوں کی منظوری سے پنجاب میں ترقی و خوشحالی ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
جدہ (رپورٹ: مسرت خلیل)چوہدری خرم خان ورک ایم پی اے حلقہ 48 و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عوام کے لئے بہترین منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ میرا مشن اپنے حلقے کی ترقی و خوشحالی ہے جس کے لئے میں نے اربوں کے منصوبے شروع کروائے ہیں اور اس پسماندہ علاقے کی محرومیاں دور کرنے کے لئے دن رات ایک کر رہا ہوں۔ انھوں کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ وہ جب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائے تو جدہ میں معروف بزنس میں اور چئیر مین پاکستان اورسیز میڈیا فورم چوہدری محمد ریاض گھمن نے انہیں جدہ کے ایک بڑے ہوٹل کازا ڈورا میں عشائیہ دیا جس میں پاک کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ چوہدری ریاض گھمن نے انہیں ساتھیوں سمیت پر چوش انداز میں خیر مقدم کیا۔ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اپنی اور پاک کیمونٹی کی طرف سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور انکی اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور منصوبوں کا ذکرکیا اور کہا کہ چوہدری خرم خان ورک کی مخلصانہ کاوشوں سے اس پسماندہ علاقے کی قسمت بدل گئی ہے۔ سکول کالج سڑکیں بجلی پانی ہسپتال اور صفائی ستھرائی کے منصوبے پکار پکار کر چوہدری خرم خان ورک کی شاندار خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔ مہمان خصوصی چوہدری خرم خان ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ریاض گھمن کا پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے عقیل آرائیں اور ملک منظور نے خطاب میں ورک صاحب کو عمرہ کی مبارک باد پیش کی اور انکی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا چوہدری خرم خان ورک کی عوام کے لئے بہترین خدمات پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوہدری خرم خان ورک پیش کی کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم کا ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے آپ کا حق ہیں،صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کے لئے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، مریم نواز شریف پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہیں، ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں،عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے منصوبوں کے جال بچھائے، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف نے سیاست قربان کر کے پاکستان کو بچانے کا فیصلہ کیا، مہنگائی 40 فیصد سے کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ گئی ہے،ہم نے سیاست قربان کر کے پاکستان کو بچایا، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے لئے تمام صوبے برابر ہیں،پاکستان قرضوں کے ساتھ ترقی نہیں کرے گا، ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، یہ ملک تبدیل ہوگا، پاکستان ترقی کرے گا،ساری عمر بھی آپ کی خدمت کروں تو آپ کا احسان نہیں اتار سکتا، راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی، ایک سال میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے، زراعت، صنعت اور برآمدی صنعت کی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں گے، بجلی کے بلوں میں مزید کمی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، خارجی طاقتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ایک سیاستدان نے ہمیشہ ہم پر الزامات لگائے، پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے لئے دن رات سازشیں کی جاتی رہیں، ہڑتالوں اور دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، جب تک جان میں جان ہے، ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، لیہ پل کو مکمل کیا جائے گا، باتوں پر نہیں ہمیشہ کام پر توجہ دی ہے، اتنی محنت کریں گے کہ بھارت کو بھی معاشی میدان میں پیچھے چھوڑ دیں گے، اب ڈیرہ غازی خان کی ترقی دیکھنے آؤں گا۔