بزنس کمیونٹی نے ٹریڈ ایکٹ ترامیم کو مسترد کردیا،حنیف لاکھانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر،کے سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما) کے سابق چیئرمین حنیف لاکھانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیمبرز،ایسوسی ایشنز اور دیگر تمام ٹریڈباڈیز کی دو سال کی مدت کوبرقرار رکھے کیونکہ ملک بھر کی تمام تجارتی انجمنوں بشمول چیمبرز آف کامرس،درآمدی وبرآمدی ایسوسی ایشنز،اسمال اورویمن چیمبرز آف کامرس نے متفقہ طور پرٹریڈ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کو مسترد کردیا ہے۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ منتخب باڈیز کی مدت باقاعدہ ایکٹ کی منظوری سے ہی دو سال کی گئی تھی اور اس کی منظورہ سینٹ آف پاکستان نے بھی کی تھی، اب یہ مدت کم کر کے دو بارہ ایک سال کر دی گئی ہے جو کہ بزنس کمیونٹی کے مینڈیٹ کی بھی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو وہ مدت برقرار رکھی جائے جو تاجروں کی جانب سے تفویض کردہ مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے دو سال ہو۔ حنیف لاکھانی نے مزید کہاکہ تجارت کے اداروں میں انتخابات کرانا آسان نہیں ہے اور حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے، چیمبرز کے عہدیداروں کی مدت دو سال ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرزاور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداروں کو دو سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ ترمیم قابل قبول نہیں ہے، اورجبرا” نافذ کئے گئے اس نئے قانون کو بزنس کمیونٹی قبول نہیں کریگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشنز چیمبرز ا دو سال
پڑھیں: