Jasarat News:
2025-02-22@15:06:59 GMT

فارما سیکٹر برآمدات میں اضافے کے لیے تیارہے، یوبی جی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے پاکستان کے فارما سیکٹر کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک کی برآمدات میں نمایاں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یو بی جی کے صدر زبیر طفیل اوردیگر رہنماؤں خالد تواب، حنیف گوہر اور سید مظہر علی ناصر کے مطابق پاکستان کا فارما سیکٹر چند سالوں میں 5 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کر سکتا ہے، جس سے ملک کی عالمی سطح پر تصویر تبدیل ہو جائے گی، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت کو فارما سیکٹر کو مراعات فراہم کرنی چاہئیں، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنی چاہیے، اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیرف کی منصفانہ ترتیب، تجارتی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے۔یو بی جی رہنماؤں نے بتایا کہ فارما سیکٹر کی قیمت 2023 -24 میں 3.

29 بلین ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے، جبکہ کل برآمدات 341 ملین ڈالر ہیں۔ یہ سیکٹر پاکستان کے جی ڈی پی میں 1فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے اور امپورٹ سبسٹیوشن کے ذریعے سالانہ تقریباً 2 بلین ڈالر کی بچت کرتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فارما سیکٹر برا مدات

پڑھیں:

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی : انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ جاری
  • ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
  • وزیراعظم کی پانچ سال میں 60ارب ڈالر برآمدات کا ہدف کی ہدایت
  • 5سال میں برآمدات 60ارب ڈالر کر نیکی حکمت عملی بنائی جائے ؒ وزیراعظم 
  • 5 سال میں 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف، شہباز شریف کی ہدایت
  • وزیراعظم کی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانےکی ہدایت