کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے)کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پیٹرولیم ڈی ریگولیشن فارمولے پر گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بانی وائس چیئرمین ملک خدا بخش اوردیگر اراکین سے مشاورت کے بعد وفاقی وزیر مصدق ملک کو لیٹر لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی لیگولیٹ کرنے کا عمل فوری طور سے روکا جائے ۔پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان کی ہدایت پر جمعہ کو ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے۔پی پی ڈی اے کی جانب سے وفاقی وزیرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز کا مارجن کم از کم 4فیصد بڑھا کرفی لیٹر پر13روپے کیا جائے۔عبدالسمیع خان نے خط میں کہا کہ حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مابین ماضی قریب میں بھی شرائط طے ہوچکی تھیں اس کے باوجود ان شرائط پر عمل نہیں کیا جارہا۔چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم ڈی ریگولیشن فارمولے کی آڑمیں چالیں چل رہی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں خودساختہ اخراجات اورمارجن کو بنیاد بنا کرردوبدل ہو اورحکومت اپنے آپ کو بری الزمہ کرلے ،اگر پیٹرول پمپس پر قیمتیں یکساں نہیں ہونگی تو اس سے سب میں مقابلہ ہوگا اورہرپمپ سستا پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے کیلئے ملاوٹ اور اسمگلنگ کا سہارا لے گا لیکن پھر بھی پیٹرول کی قیمتیں سستی نہیں ہونگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈی پی پی ڈی اے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، مصدق ملک

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پرکام کر رہے ہیں اورتمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کریں گے۔ 

اوجی ڈی سی ایل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، تمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کرینگے، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی اس حوالے سے واضح ہدایات آچکی ہیں، ایک پیٹرول پمپ کھولنے کیلئے اٹھارہ اداروں کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے ملک کے اخلاقی نظام کو تباہ کر دیا ہے، ان لوگوں نے مادر وطن کی ساکھ کو تباہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے، ملک میں یہ ماحول پیدا کرنا درست ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم کرا دو؟

مصدق ملک نے کہا کہ آپ نے ملک کیخلاف کمپین شروع کی ہے، کون کہتا ہے آئی ایم ایف پیسے نہ دے ملک، دیوالیہ ہو؟

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاص سیاسی ٹولے نے ملک کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی بنا رکھی ہے، چالیس فیصد سے مہنگائی کی شرح تین فیصد پر آچکی، شرح سود کم ہوگیا، مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آرہی اب ملکی وسائل پر انحصار کریں گے، ملک کے توانائی کے وسائل کو جمع کر کے ترقی کریں گے، خاموش انقلاب آپ کے سامنے آرہا ہے۔

وزیر پیٹرولیم  کا مزید کہنا تھا کہ تمام غیر ضروری قوانین کو ختم کررہے ہیں، وزہر اعظم نے کہا ہے کہ تمام غیر ضروری ریگولیشنز کو ختم کر دیا جائے، صرف انتہائی ضروری کو رکھنا ہے، باقی سب ختم ہو گا، صرف عوام کو فائدہ دینے والی وزارتیں اور ادارے موجود رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن کی صورت میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی
  • کیا ڈی ریگولائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟
  • ڈی ریگولیشن سے کراچی سے نارتھ تک پیٹرول مہنگا ہوگا، پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن
  • آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا واجبات کی ادائیگی کیلیے مظاہرہ
  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتیں ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم منصوبہ
  • پیٹرولیم ڈیلرز کا مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے پلان پر تحفظات کا اظہار
  • ہمارے چیف جسٹس کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹ کے پانچ جج مدعی بن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، مصدق ملک