Jasarat News:
2025-02-22@14:54:37 GMT

ٹرمپ کی برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر متبادل کرنسی لانے کی کوشش بھی کی تو ان ممالک پر 150فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برکس ممالک چینی کرنسی یوآن کو استعمال کرکے امریکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر برکس ممالک نے ڈالر کونقصان پہنچانے کا سوچا تو ان سے کاروبار بند کردیں گے۔ واضح رہے کہ برکس ممالک میں چین ،روس، بھارت، برازیل، سعودی عرب سمیت 6ممالک پر مشتمل ہے۔دوسری جانب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تیسری عالمی جنگ زیادہ دور نہیں ہے تاہم ان کی قیادت میں امریکا اس کو روک دے گا۔ میامی میں ایف آئی آئی کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے اپنے پیشرو سابق امریکی صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی انتظامیہ جاری رہتی تو دنیا میں جنگ بھی جاری رہتی۔ تیسری عالمی جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا مگر یہ حقیقت نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ یہ جنگ اب دنیا سے دور نہیں ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے وہ ممالک کو کبھی نہ ختم ہونے والی احمقانہ جنگوں سے روکیں گے۔ امریکا نہ خود کسی جنگ کا حصہ بنے گا اور نہ ہی مزید جھنگ چھڑنے دے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر برکس ممالک ممالک کو

پڑھیں:

امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا

امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کے بعد افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا۔

سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، امداد معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کی قدر میں 7 دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی، افغان عوام نے اقتصادی چیلنجز اور بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کیے جو بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں معاشی بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی امداد میں 17 فیصد کمی کی تصدیق کی، امریکی ڈالر کی قیمت 71 افغان کرنسی تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افغان عوام نے چیلنجز اور بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، افغانستان میں بے روزگاری کی شرح 14.39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
افغان وزارت اقتصادیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دہشت گردی کو فروغ دیا، افغان حکومت کو چاہیے کہ عوامی فلاح اور ترقی کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف کی دھمکی کے بعد برکس اتحاد ٹوٹ گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
  • ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی
  • امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا
  • ٹرمپ کی دھمکی: ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد پاناما اور کوسٹاریکا منتقل
  • امریکی امداد کی معطلی: افغانستان معاشی بحران کا شکار 
  • صدر ٹرمپ کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اختلافات میں اضافہ
  • ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری لگائی تو یہ امریکا سے زیادتی ہوگی، ٹرمپ
  • صدر ٹرمپ کا ادویات، گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ
  • کئی معاملات میں بھارت سے اختلافات برقرار ہیں، صدر ٹرمپ