لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیارکے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا ہے اور منصوبے کی ٹینڈرنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔منصوبے کا پہلا مرحلہ جون میں جب کہ دیگر تاریخی مقامات کی بحالی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مکمل ہوگی‘ اس حوالے سے 16 سیاحتی منصوبوں کے پی سی ون کی فوری تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت بانسرا گلی، ٹورسٹ ویلیج اور پارکس کی تعمیر کی جائے گی جب کہ تاریخی شہر ٹیکسلا کو انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ٹیکسلا میوزیم کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی سے ڈسپلے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکسلا میں بدھ مت پیروکاروں کی سہولت کے لیے عبادت گاہیں، سدھارتا گیلریز بھی تعمیر ہوں گی جب کہ سکھ برادری کی سہولت کے 46 غیر فعال گوردوارے بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کے تحت سوئٹزرلینڈ کی طرز پر چھانگا مانگا کو جدید تفریح گاہ بنانے کی منظوری بھی دی ہے جب کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور عالمی معیارکی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنانے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے گئی ہے

پڑھیں:

پرائیوٹ اسکولز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلے کوشاں ہیں،سید طارق شاہ

نوابشاہ(نمائندہ جسارت ) پرائیویٹ اسکولز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں – سید طارق شاہ آل پرائیویٹ اسکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن (APSMA) کے سینٹرل چیئرمین سید طارق شاہ ایک روزہ تنظیمی دورے پر نواب شاہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مقامی ذمہ داران نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا اور ایک باوقار تقریب منعقد کی، جس میں اسکول اونرز اور پرنسپلز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’شاندار پنجاب’’ میگا ٹور منصوبے کا آغاز: پوری دنیا کو مہمان بنائیں گے: مریم نواز
  • ارسا کی چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری
  • پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا
  • ارسا نے چولستان منصوبے کو پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "میگنیفیسنٹ پنجاب" منصوبے کا اعلان
  • پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، 170 تاریخی مقامات سیاحتی مراکز بنیں گے
  • پرائیوٹ اسکولز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلے کوشاں ہیں،سید طارق شاہ
  • سعودی عرب: شاہ سلمان نے سعودی ریال کی کرنسی علامت کی منظوری دیدی