کراچی: اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کرائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
رنگ روڈ پولیس نے بھی چالان ٹارگٹ پالیسی اپنا لی
سٹی42: رنگ روڈ پولیس نے ٹریفک پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چالان ٹارگٹ متعارف کروا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام چالاننگ آفیسرز اور سینئر پٹرولنگ آفیسرز کو روزانہ کم از کم 8 چالان کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جو افسران چالان ٹارگٹ پورا نہیں کریں گے ان کے شفٹ انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شفٹ انچارجز کو ہدایت دی گئی ہے کہ نفری کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
مزید براں رنگ روڈ پر صفائی کی گاڑیاں خصوصاً ایل ڈبلیو ایم سی اور کچرا لے جانے والے ڈمپرز پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔