سندھ حکومت ذہین طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ دے گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبا کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں بھٹو اسکالر شپ پروگرام کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اسکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کیلیے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلیے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو اسکالرز شپ دی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز آمد، اساتذہ، طلبا سے گفتگو
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ اور اساتذہ سے براہ راست گفتگو کی۔ خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور موثر جوابات دیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لمز میں طلبہ کے ساتھ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔ لمز کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو نوجوان نسل اور پاک فوج کے مابین براہ راست رابطوں کے طور پر انتہائی خوش آئند قرار دیا۔