کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلسلہ عظیمیہ کے مرشد اور معروف روحانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرکزی مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔خواجہ شمس الدین عظیمی ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی کے بانی مدیر،ماہ نامہ قلندر شعور کے مدیر اعلیٰ بھی تھے۔آپ سیرت طیبہ پر تین جلدوں پر مشتمل کتاب محمد رسول اللہ،احسان و تصوف،مراقبہ،روحٖانی نماز،روحانی علاج،نظریہ رنگ و نور،تجلیات سمیت درجنوں کتب کے مصنف تھے،روزنامہ جسارت،روز نامہ جنگ سمیت متعدد اخبارات میں روحانی ڈاک اور کالم بھی لکھا کرتے تھے۔آپ کی کتابیں، جامعہ الازہر مصر ،بہا ء الدین ذکریا یونی ورسٹی سمیت متعدد تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل ہیں۔آپ کے پسماندگان میں اے پی این ایس کے سابق عہدیدار ،کالم نگار،مصنف ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سمیت دیگر شامل ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹائون کراچی میں ادا کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ شمس الدین عظیمی

پڑھیں:

سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پروفیسر خورشید احمد کو 23 مارچ 2011ء کو علمی خدمات پر پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا گیا، جبکہ 1990ء میں انہیں اسلام کے خدمات کے اعتراف میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔ پروفیسر خورشید 23 مارچ 1932ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں اسلامی نظریہ حیات، تذکرہ زندان، پاکستان بنگلادیش اور جنوبی ایشیا کی سیاست سمیت درجنوں اردو اور انگریزی کتابیں شامل ہیں۔ وہ سن 2002ء سے 2012ء تک پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن رہے۔ اُن کی دنیا بھر میں شناخت ماہر اقتصادیات اور ماہر تعلیم کے طور پر رہی ہے۔ انہیں 23 مارچ 2011ء کو علمی خدمات پر پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا گیا، جبکہ 1990ء میں انہیں اسلام کے خدمات کے اعتراف میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، امیر العظیم و دیگر نے بھی خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • معروف سکالر‘ معیشت دان پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس 
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت
  • معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے
  •  اداکار جاوید کوڈو   انتقال کرگئے
  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے