کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صارفین سے مختلف چارجز کے بہانے پیسے بٹورنے لگی۔ گزشتہ کئی ماہ سے صارفین کے گیس کے بل میں PUG گیس چارجز اور PUG جی ایس ٹی لگا کر بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین کا بل دگنا ہو جاتا ہے۔ جب اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کے متعلقہ دفاتر سے صارف رجوع کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ آپ کے میٹر کم یونٹ شو کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے میٹر میں گڑبڑ ہے، جس کی وجہ سے یونٹ کم بن رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس اپنے صارفین کو 24گھنٹے میں محض چند گھنٹے ہی گیس فراہم کر تی ہے، جس کی وجہ سے لوگ گیس کا سلینڈر استعمال کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا یونٹ کم بنتا ہے، جسے گیس کمپنی ’’چوری‘‘ کا نام دے کر بل میں PUG اور PUG ٹیکس لگا کر اسے دگنا کرکے بھیج دیتی ہے جو کہ گیس صارفین کے لیے دہرا عذاب ہے کہ ایک تو انہیں گیس بہت کم مل رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ گیس سلینڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں اوپر سے گیس کے ڈبل بل نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.70 روپے ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.70 روپے ہو گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 282.10 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 8.16 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد یورو کی قدر 319.39 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح 4.43 روپے اضافے کے ساتھ برطانو ی پونڈ کی قدر 368 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
  • گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
  • گیس لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا 
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی