انڈونیشیا پاکستان سے 1 لاکھ میٹرک ٹن گوشت درآمد کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کی نیشنل فوڈ ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کریں گے۔ انڈونیشیا نے 2025ء تک ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آریف پرستیو آدی نے کہا کہ پاکستان سے گوشت خریدنے کا فیصلہ بھارت کے مقابلے میں کم قیمت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا نے گزشتہ سال بھارت سے بھینس کا گوشت درآمد کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گوشت درا مد میٹرک ٹن کا گوشت
پڑھیں:
سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے، اہم اجلاس طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے میں مارچ سے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیا۔
وزیر تعلیم نے مارچ میں 9ویں،10ویں کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کے لیے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ،تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کرائیں جائیں جبکہ بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد منعقد کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔