صدر زرداری کل لاہور آئیں گے اہم سیاسی امور پر پیشرفت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف علی زردری اتوار کا روز لاہور میں گزاریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ہفتہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ این ڈی یو کورس کے شرکاء سے ملاقات کریں گے۔ ان کی لاہور روانگی ہفتے کی رات کو متوقع ہے۔ صدر مملکت لاہور میں ریس کورس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی پیپلز پارٹی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقات طے ہے۔ صدر مملکت کی لاہور میں موجودگی میں کچھ اہم سیاسی امور پر پیش رفت متوقع ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی خودمختاری اور کردار سازی میں سکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکاؤٹس کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ سکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔ خدمت سکاؤٹنگ کی روح ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری کئی روز تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبصحت ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری کو یکم اپریل کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ عید الفطر کی رات انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ 10 دن سے زائد زیر علاج رہے۔