انتشاری ٹولے نے جن کو خط لکھے انہی کیخلاف مہم چلاتے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان، وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ جیل میں کوئی ضابطہ نہ ہو، جب جس کا دل چاہے منہ اٹھا کر پہنچ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو "مظلومیت کارڈ" کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ ان کو خط لکھنے سے نہ کوئی ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔ انتشاری ٹولے کی جانب سے جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔ جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعوی کرتی ہے ان کی ہر کال کو اوورسیز نے پوری طرح ریجیکٹ کیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی ’’تحریک فساد‘‘ کی سیاست مکمل نہیں ہوتی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کےعوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے، مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔