لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہ رمضان المبارک نزول قرآن، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں لوٹنے اور قرب الٰہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی ستائیسویں شب کو اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان عطا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بڑھ چڑھ کر غرباء و مساکین اور دکھی انسانیت کے ساتھ تعاون کا ذریعہ بنیں، دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ

رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89 فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ بیف، مٹن، دال مسور، واشنگ سوپ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2.81 فیصد، دال چنا 1.24 فیصد، پیاز 1.16 فیصد اورآلو 0.9 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال ماش، گھی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • راشد نسیم آج مسجد الہدیٰ ماڈل ٹائون لاہور میں شب بیداری سے خطاب کرینگے
  • رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • 33 سال بعد اس سال رمضان المبارک میں کیا خاص واقعہ رونما ہو گا؟
  • استقبال رمضان المبارک
  • استقبال رمضان
  • پشاور، فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی صفی اللہ مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید
  • 33 سال بعد رمضان المبارک میں قدرت کا نایاب فلکیاتی مظہر
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
  • ماہ رمضان کے پیش نظر جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ عمر فاروق نے انتظات کا جائزہ لیا