کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، واہگہ بارڈر کے راستے آج وطن جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن جائیں گے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو ہیں، ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ 3 سے ڈھائی سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا اور ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی جرم کی سزا مکمل کر لی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرکے ان کے وطن روانہ کیا جا رہا ہے، جیل سے رہائی کے وقت ماہی گیروں کو اخراجات کی معقول رقم سمیت تحائف بھی دیے گئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں مزید 198 بھارتی ماہی گیر سزا کاٹ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ماہی گیروں کو بھارتی ماہی جیل سے
پڑھیں:
13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم فلاپ؛ کتنا نقصان ہوا جان کر حیران رہ جائیں گے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر "RRR" جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔
رام چرن کی تقریباً 13 ارب روپے میں بننے والی فلم گیم چینجر صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی۔ باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی۔
رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔
گیم چینجر اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔
دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود، فلم کی ہندی ورژن نے بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کرپائی۔
فلم کے بارے میں عوامی رائے یہ تھی کہ "گیم چینجر" میں تخلیقی مواد کی بجائے محض تصوراتی ویژول سے کام لیا گیا۔
شینکر ایک اچھے کہانی ساز ہیں لیکن اس بار ان کی کہانی میں کمی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ناظرین فلم سے جڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔