لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے 15رکنی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی اصلاحات اور عوامی بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب میں جاری اصلاحاتی پالیسیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پنشن اصلاحات، ای پروکیورمنٹ، ای ٹینڈرنگ اور پیپر لیس رجیم کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور ریونیو جنریشن کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ورلڈ بینک کے وفد کو انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور فنانشل مینجمنٹ کے حوالے سے دستاویزی بریفنگ بھی دی گئی۔ورلڈ بینک کے شرکاء نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تمام شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وفد نے محروم معیشت طبقات کے لیے حکومت پنجاب کے پروگرامز کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ترقی و خوشحالی کے لیے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں اور تعلیم و صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی ان کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینئر وزیر مریم اورنگزیب ورلڈ بینک

پڑھیں:

پنجاب کےعوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے، مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی
  • تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
  • مریم نواز کت ایک سال میں 90عوامی فلاحی منصوبے : عظمی بخاری
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
  • وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا
  • کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • پنجاب کےعوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
  • صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے، مریم نواز