صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ غریب، معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکیج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان، عید پیکیج کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ غرباء، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ غریب، معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکیج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔ کابینہ اجلاس میں ایبٹ آباد پبلک سکول میں زیرِ تعلیم 15 یتیم طلبہ کے لئے 4.

920 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ منظور کی، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی رُو سے کیڈٹ کالج سوات فیز-III پروجیکٹ کے لیے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 3687 اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے 1028.673 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کے لئے موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم منظور کر لی گئیں، محکمہ اوقاف کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لئے ماہانہ 31000 روپے انٹرن شپ منصوبے کی منظوری دی گئی اور سائنس، ٹیکنالوجی و آئی ٹی کے لئے خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985ء میں ترامیم منظور کی گئیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی اجلاس میں کے لئے

پڑھیں:

رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری

وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے مقامی انتظامیہ کی زیر نگرانی سستی چینی کے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی کے سٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سینکڑوں سٹالز لگائے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ ستائیس رمضان تک سٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے ایک کمیٹی تشکیل دے گی جبکہ میونسپل سطح پر سٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • لوئرکرم میں حالات کشیدہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا 48 شرپسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ
  • رمضان پیکیج کیلئے ملک بھر میں لگائے جانے والے چینی کے اسٹالز کی تفصیلات جاری
  • کے پی کابینہ نے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے سمیت رمضان اور عید پیکج کی منظوری دیدی
  • 10 لاکھ خاندانوں کیلیے رمضان و عید پیکیج، قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن
  • رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر
  • خیبرپختونخوا: مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج منظور
  • 9999 سے آنے والے پیغامات اس رمضان میں خوشیاں بانٹیں گے
  • سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے سینیٹرز کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی،اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
  • 39 لاکھ لوگوں کیلئے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کا شارٹ کوڈ 9999 ہوگا