ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، بغیر سربراہی کے ہی ہمارے قائد اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں انہوں نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جمعیت علما اسلام پاکستان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں، بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا ہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے: عمر ایوب

— فالئل فوٹو

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کےلیے مجھے دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ الحاق کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی: حکومت کیساتھ اپوزیشن بھی بھارت کو سخت جواب دینے کے لیے تیار
  • سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، عمر ایوب
  • الحرم سٹی، غوری ٹاون سمیت 4رہائشی منصوبوں کے 500سے زائد متاثرین میں 30کروڑ روپے کے چیک تقسیم
  • بی جے پی میں شمولیت کے سوال پر پریٹی زنٹا کیوں بھڑک اُٹھیں؛ اداکارہ نے بتادیا
  • پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ
  • پاکستان کا دفاعی نظام مزید مضبوط، پاک فضائیہ میں طیاروں کی شمولیت
  • تہلگام واقعہ: بھارتی اپوزیشن رہنما نے مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی
  • وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے: عمر ایوب
  • لاہور، مینار پاکستان میں دفاع فلسطین کانفرنس