Islam Times:
2025-02-22@09:19:34 GMT

آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے

ذرائع کے مطابق صدر مملکت چند روز لاہور میں قیام کریں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات سے لاہور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 23 ملی میٹر، اٹک میں 22، جہلم اور جھنگ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

چکوال، مری، گوجرانولہ، قصور اور گجرات میں 14 ملی میٹر تک بارش ہوئی جبکہ شیخو پورہ میں 12 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 9 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہیں اور موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدرمملکت آصف زردری ( کل ) لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے
  • صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف میں اہم ملاقات متوقع 
  • اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
  • صدر زرداری کل لاہور آئیں گے اہم سیاسی امور پر پیشرفت متوقع 
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ،صدرِ آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان