بھارتی کرکٹر سے 193 کروڑ روپے کا مطالبہ، اہلیہ کے خاندان کا موقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بھارتی لیگ اسپنر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن جمعرات کو ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں دونوں حاضری نے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔
پھیلی ہوئی ان خبروں میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلیہ دھناشری (جو کہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں) نے یزویندر چہل سے نان نفقے کی مد میں 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا تقاضہ کیا ہے۔
تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔
مزید پڑھیئے: معروف بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
دھناشری کے گھروالوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نان نفقے کی مالیت کے حوالے سے بے بنیاد خبروں سے بہت تنگ آچکے ہیں۔ یہ بات واضح کر دی جائے کہ ایسی کسی رقم کا تقاضہ نہیں کیا گیا، نہ ہی ایسی کوئی پیش کش کی گئی ہے۔ اس طرح کی غیر مصدقہ خبروں کا شائع کیا جانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
دوسری جانب دھناشری کی وکیل ادیتی موہینی نے طلاق کے متعلق کوئی تبصرہ نہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، لہٰذا میڈیا کو ہر بات کو تصدیق کے بعد رپورٹ کرنا چاہیئے کیوں کہ بہت سی گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔