وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک : پی آئی ڈی

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت امریکا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو لابسٹ رکھ کر ملینز ڈالر لگا کر ملک کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ
امریکا میں ملین ڈالر خرچ کرکے سیاسی جماعت قرار اد پاس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں مہم ن لیگ اور حکومت کے خلاف نہیں ملک کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی کم ہوئی، شرح سود کم ہو گئی جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ڈائیلاگ کبھی ختم ہی نہیں ہوتا اگر وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ہم سے ڈائیلاگ کریں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اس بات پر ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی چوری اللّٰہ کے واسطے معاف کر دو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ مصدق ملک کے خلاف

پڑھیں:

معیشت کی بحالی ہر سیاسی جماعت کی ترجیح ہونی چاہیے،جاوید قصوری

لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنا چاہتی ہیں۔قوانین کے مطابق کھیلنے سے انکار سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس طرح کے حالات جمہوری نظام کے لیے سب سے بڑا خطر ہ ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تمام بڑی سیاسی جماعتیں اسی راستے کی جانب گامزن ہیں۔سیاست میں جمہوری اقدار کو پس پشت ڈالنے سے اصول پسندی کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار کلیدی ہے۔عوام اپنے درپیش مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ معیشت کی بحالی ہر سیاسی جماعت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،مگر بد قسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ جمہوریت کی کامیابی کے لیے رواداری، اتفاق رائے اور دوسروں کی آرا اور ان کے خیالات کو اہمیت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت مسلسل بحرانوں کی زد میں ہیں۔ 25 کروڑ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ابھی پاکستان میں ایک بار پھر سے دہشت گردی سر اْٹھا رہی ہے۔جہاں ملک پاکستان کو پہلے سے ہی مہنگائی،بے روزگاری، معیشت کی بدحالی جیسے درپیش مسائل کا سامنا ہے وہاں اب ایک بار پھر سے سیکورٹی خدشات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے،کیونکہ پہلے ہی پاکستان کی صورتحال سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہے۔پاکستان میں کوئی بھی انویسٹمنٹ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے نتیجتاً ہماری معاشی صورتحال، سٹاک ایکسچینج اور ملکی کرنسی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔صرف عدم توجہی اور سیاسی اکھاڑ بچھاڑ کی وجہ سے آئے روز ملک مسائل میں گھرتا چلا جا رہا ہے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض لے کر چلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے نابغہ حکمرانوں کے جہازی سائز کابینہ کے اللوں تللوں میں کوئی فرق نہیں آتا۔ اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے جا رہے ہیں صرف اس لیے کہ قوم کو بتایا جا سکے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کتنا کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،53 گاڑیاں ضبط
  • پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، مصدق ملک
  • پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، مصدق ملک
  • عمران خان فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں: وزیر دفاع
  • معیشت کی بحالی ہر سیاسی جماعت کی ترجیح ہونی چاہیے،جاوید قصوری
  • پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہورہا، عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، عطا تارڑ
  • حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللہ
  • جماعت اسلامی کا شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج