پشاور : حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ 

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔  

محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی  ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر

کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ پشاور میں پولیس سہولت مرکز میں فیس ادائیگی کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے فیسیں مقرر ہونے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل عمران خان کی اجازت کے بعد ہی منظور کیا جائے گا، تحریک انصاف
  • مفت سہولت ختم،خیبر پختونخوا میں پہلی بار پولیس سرٹیفیکٹ فیس مقرر
  • خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • کے پی حکومت کا صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ
  • خیبر پختونخوا میں گداگری کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ