ویب ڈیسک :چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا اور کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیے گئے۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ حکومت کا توشہ خانہ کا ریکارڈ علیحدہ علیحدہ پیش کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں توشہ خانہ اسکینڈل حساس اور متنازعہ ہے حکومتوں کے دوران اعلیٰ عہدیداران کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں ماضی میں کئی سیاسی رہنماؤں پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں  ۔البتہ توشہ خانہ کا کئی برسوں کا ریکارڈ پہلے ہی پبلک ہوچکا ہے اور تحائف کی تفصیلات پہلے ہی پبلک میں آچکی ہیں 

روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری قانونی و آئینی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: توشہ خانہ کا کیا جائے پی اے سی

پڑھیں:

راولپنڈی کے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔

سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو حکم نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی کہ تھانوں کی حدود میں موجود کباڑخانوں کا رکارڈ مرتب کیا جائے۔

سی پی او راولپنڈی نے ہدایت دی کہ کباڑ خانوں میں کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے۔

خالد محمود ہمدانی نے مزید کہا کہ جو کباڑ خانے کسی جرم میں ملوث پائے جائیں، ان کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سی پی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مالکان کی سیکیورٹی کلیئرنس تک کباڑ خانے کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب کر لیا
  • راولپنڈی کے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت
  • 19 سالہ مسلم نوجوان نے 400 زبانیں سیکھ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • وزیراعظم کی منظوری کے بغیر سی ای او انجینئرنگ بورڈ 2 سال سے تعینات
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سی ایس ایس امتحان کے نتائج جاری نہ کرنے پر برہم
  • جنید اکبر کے دو عہدوں پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات 
  • پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف
  • وزیراعظم کی منظوری کے بغیر سی ای او ای ڈی بی کی مدت ملازمت میں توسیع کا انکشاف