چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔
موجودہ چیئرمین اوگرا مسرور خان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ مسرور خان فروری 2025 سے فروری 2026 عہدے پر رہیں گے۔فروری 2021 میں وفاقی حکومت نے مسرور خان کو چار سال کیلیے چیئرمین اوگرا مقرر کیا تھا۔ یہ تقرری اسپیشل پے اسکیل ون میں کی گئی تھی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مسرور خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن طگی جاری کیا تھا۔اوگرا بطور ادارہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا مقصد تیل و گیس کی صنعت کی نگرانی اور ریگولیشن کرنا ہے۔
اس کا بنیادی کام تیل و گیس کی قیمتوں کا تعین اور ان کی نگرانی، ترسیل، ذخیرہ اور تقسیم کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔یہ ادارہ قدرتی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے معیار کو یقینی بناتا ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں کی اجازت اور ان کا جائزہ لیتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے سے متعلقہ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنایا۔وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سنگل بینچ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، جس پر وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔2 رکنی نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے چیئرمین نادرا کو عہدے پر بحال کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دیکر منیر افسر کی تعیناتی درست قرار دے دی۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست شہری اشبا کامران کی درخواست کو منظور کرلیا تھا،اشبا کامران نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کو چیلنج کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا، عدالت نے قرار دیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دی جاتی ہے. فیصلے کی نقل وفاقی کابینہ اور وزارت داخلہ کو بھیجی جائے۔عدالت کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانونی جواز کے بغیر ہے. مجاز اتھارٹی نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق وہ اختیار استعمال کیے، جو قانون نے انہیں تقویض ہی نہیں کیے۔
یاد رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے 02 اکتوبر 2023 کو اس وقت جنرل ہیڈکوارٹز (جی ایچ کیو) میں تعینات آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا تاحکم ثانی چیئرمین مقرر کیا تھا۔