پروگرام کے آخر میں ضلعی صدر سید نجم الحسن نے اختتامی کلمات ادا کئے، شب شہداء میں علمائے کرام، عمائدین پشاور، طلباء و مومنین شریک ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیر اہتمام امامیہ مسجد حیاتِ آباد میں اجتماعی دعا کمیل و شب شہداء بیاد شہدائے سانحہ مسجد حیات آباد 2015 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا سید تقی زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کے آخر میں ضلعی صدر سید نجم الحسن نے اختتامی کلمات ادا کئے، شب شہداء میں علمائے کرام، عمائدین پشاور، طلباء و مومنین شریک ہوئے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شب شہداء

پڑھیں:

لینڈ ریفارمز پر صدر انجمن امامیہ بلتستان نے حکومت کو خبردار کر دیا

سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی سے لینڈ ریفارمز بل پاس کرنے سے پہلے مسودہ تمام اسمبلی ممبران اور عمائدین و سرکردہ گان کو دیا جائے اور اگر ان کی جانب سے تائید ہو تو اسمبلی سے پاس کرایا جائے، بصورت دیگر کسی لینڈ ریفارمز بل کو قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ بعد میں حکومت کو رد عمل کے طور پر بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی کابینہ نے لینڈ ریفارمز بل کی منظوری دی ہے مگر اس بل کی منظوری کے بعد سب سے زیادہ بلتستان متاثر ہو گا۔ اس لیے بلتستان کے علماء، وکلاء، عمائدین سرکردہ گان اور تمام مکاتب فکر کے مراکز کی تائید کے بغیر کسی لینڈ ریفارمز بل کو ہم قبول نہیں کر سکتے۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے بلتستان بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء، وکلاء، نمبرداران اور عمائدین  و سرکردہ گان کی جانب سے متفقہ طور پر انحمن امامیہ بلتستان کی جانب سے پورے گلگت بلتستان کو مدنظر رکھ کر پیش کیے گئے مسودہ کو پس پشت ڈال کر نئے مسودہ کو تمام ممبران اسمبلی اور عمائدین اور سرکردہ گان کے سامنے لائے بغیر اور بلتستان سمیت میڈیا ممبران کو بلائے بغیر بند کمرے میں ریکارڈ شدہ پریس کانفرنس کے ذریعے لینڈ ریفارمز بل کو کابینہ سے پاس کر کے اسے مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ لہذا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اسمبلی سے لینڈ ریفارمز بل پاس کرنے سے پہلے مسودہ تمام اسمبلی ممبران اور عمائدین و سرکردہ گان کو دیا جائے اور اگر ان کی جانب سے تائید ہو تو اسمبلی سے پاس کرایا جائے، بصورت دیگر کسی لینڈ ریفارمز بل کو قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ بعد میں حکومت کو رد عمل کے طور پر بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یوم تدفین شہدائے مقاومت
  • پشاور، فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی صفی اللہ مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید
  • حکومت احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان
  • ‎پی آئی اے کی براہ راست پیرس پروازیں دونوں ممالک کو مزید قریب لائیں گی، محمد عامر حیات
  • اٹلی، تحریک کشمیر یورپ کے زیراہتمام کشمیر یکجہتی کانفرنس
  • پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟
  • لینڈ ریفارمز پر صدر انجمن امامیہ بلتستان نے حکومت کو خبردار کر دیا
  • حقوق نسواں کے علم بردار سابق ارجنٹائنی صدراپنی شریک حیات پرتشدد کے مرتکب قرار