مادری زبانوں کا عالمی دن، پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
مادری زبانوں کا عالمی دن، پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا۔ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد کی مادری زبان اردو ہے جو عوام الناس کے درمیان رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے جو پانچ دریاں کے دیس میں سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔
صوفیا کے دیس وادی مہران میں 3 کروڑ 44 لاکھ افراد سندھی بولتے ہیں جبکہ چار کروڑ 36 لاکھ افراد کی مادری زبان پشتو ہے۔81 لاکھ 17 ہزار افراد کی مادری زبان بلوچی، 2 لاکھ 74 ہزار افراد کی کشمیری جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی ہے۔
پاکستان میں 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78 ہزار کی براہوی، ایک لاکھ 16 ہزار کی شینا اور 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی ہے۔ملک میں دس لاکھ 9 ہزار افراد مواتی، سات ہزار 466 افراد کیلاشی، 10 لاکھ 39 ہزار لوگ کوہستانی بولتے ہیں، ملک میں 33 لاکھ 37 ہزار افراد کی مادری زبانیں دیگر زبانوں میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔