کیا ڈی ریگولائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ریگولائزیشن سے ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہوجائے گا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ڈی ریگولرائزیشن ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہوگا، ڈی ریگولرائزیشن ہمیں منظورنہیں،13 سے 14ہزار پیٹرول پمپ ہیں، مصدق ملک ک ولکھےخط کاجواب نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا
مزید کہا ریلیف دینے کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں بات کریں بتائیں روڈ میپ کیا ہے، ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ حکومت کو اپنے ساتھ بیٹھنے پر تیار کریں۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مصدق ملک سے مذاکرات، پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کردی
انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا،پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے، اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر وزارت کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔
عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے، مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظر انداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیٹرول نہیں ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اوگرا پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عدالسمیع خان کراشی مصدق ملک مہنگا پیٹرول وزارت پیٹرولیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا پاکستان عدالسمیع خان مصدق ملک مہنگا پیٹرول وزارت پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پیٹرولیم ڈیلرز ڈی ریگولیٹ سے پیٹرول مصدق ملک
پڑھیں:
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
کراچی:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہ اکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔ سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے۔ اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔
چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے۔ مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا۔