اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن

پڑھیں:

دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار

دہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو پاک ایران سرحد سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کی  واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سفیان دہرے قتل کے مقدمے میں گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزم کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوگئی۔  رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔  

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار

گرفتار کیے گئے اشتہاری ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نےبیرون  ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
  • دنیا میں 30 لاکھ بچے ادویات اثر نہ کرنے کے سبب چل بسے، اصل وجہ کیا ہے؟
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
  • محکمہ ترقی نسواں بلوچستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار