ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی جانب سے دی گئی معلومات پر یہ کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو اہم کارندوں، شفیع اللہ اور خورشید، کو پشاور کے وزیرستان پلازہ، صدر میں واقع ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایجنٹ نہ صرف افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی بھیجنے میں ملوث تھے بلکہ کابل سے سعودی عرب تک اسمگلنگ نیٹ ورک بھی چلا رہے تھے، ملزمان شہریوں سے ویزا فراڈ کے نام پر بھاری رقوم بٹور چکے تھے اور پہلے بھی تھل اور ہنگو میں چھاپوں کے دوران گرفتاری سے بچ چکے تھے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ ملزمان کے پاس سے 15 پاکستانی پاسپورٹ، موبائل فونز سے پاسپورٹس سے متعلق خفیہ ڈیٹا، ویزا جعلسازی اور انسانی اسمگلنگ کے مزید شواہدملیں ہیں، ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے ہی پشاور زون میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ویزا کنسلنٹنٹ گرفتار
کراچی:کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور "منصور کنسلٹنٹ" کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کاروبار کر رہا تھا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم محمد مشتاق راجپوت نے متاثرہ شہری سے جعلی دستاویزات کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ متاثرہ شہری نے جب اپوائنٹمنٹ کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تو جعلسازی کا انکشاف ہوا، جس کے بعد امریکی حکام نے ملزم کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی۔
ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔